'دایابین' نے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' مستقل طور پر چھوڑ دیا



بھارت کے مقبول ترین(most popular) ٹی وی ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی اداکارہ دیشا وکانی نے مستقل طور پر شو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔


جیٹھالال کی اہلیہ 'دایابین' کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی نے کچھ عرصہ قبل بچے کی پیدائش کی وجہ سے شو سے علیحدگی(Separation) اختیار کی تھی مگر اب اطلاعات ہیں کہ وہ مستقل طور پر اس شو سے الگ ہو گئی ہیں۔


اس شو کی مزید خبریں پڑھیں


'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی انجلی نے 12 سال بعد ڈرامہ کیوں چھوڑ دیا؟

ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کی اہم شخصیت(Personality) نے خودکشی کرلی

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' ایک طویل عرصے سے چلنے والا ٹی وی شو ہے جس کی مقبولیت بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی ہے اور اس کی 3 ہزار قسطیں(Installments) اب تک نشر ہو چکی ہیں۔



اس کی کہانی گجراتی تاجر جیٹھالال کے گرد گھوم رہی ہے اور اداکارہ دیشا وکانی اس کھیل میں جیٹھالال کی اہلیہ دایابین کا کردار(role) ادا کرتی رہی ہیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق شو کے پروڈیوسرز اور اداکارہ کے درمیان بات جیت کامیاب نہیں ہو سکی ہے جس کے بعد دیشاوکانی نے فیصلہ(Decision) کر لیا ہے کہ وہ مزید اس شو میں کام نہیں کریں گی۔


اس لیے اب شو کے مداحوں کے لیے یہ بری خبر ہے کہ شو میں دایابین نظر نہیں آئیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے