بھارت میں زیادتی کا شکار لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر پریڈ کروائی گئی



بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جنسی زیادتی(Abuse) کا شکار لڑکی کو  ہی رسیوں سے باندھ کر گلیوں میں گھمانے کا اندوہناک واقع سامنے آیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور  پر ریاست(State) مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے علی راج پور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اتوار کے روز اس کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر اسے گلیوں میں گھمانے اور اس پر تشدد کرنے کی ویڈیو(video) سامنے آئی۔




رپورٹ کے مطابق گاؤں والوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ(Target) بنانے والے لڑکے کو  بھی تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ کر گلیوں میں گھمایا۔


اطلاعات کے مطابق لڑکی کو  رسیوں سے باندھ کر  پریڈ کروانے میں لڑکی کے گھر  والوں کی مرضی شامل تھی اور  ہجوم دونوں کو  پریڈ(Parade) کروانے کے ساتھ نعرے بازی بھی کر  رہا تھا۔



واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر  پہنچی تو متاثرہ لڑکی(Girl) کو رسیوں سے باندھ کر  پریڈ کروائی جا رہی تھی۔


پولیس نے ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے دو مقدمات درج کر لیے ہیں، ایک مقدمہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے لڑکے کے خلاف جبکہ دوسرا مقدمہ(Trial) لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں کے خلاف متاثرہ لڑکی پر تشدد کرنے اور اسے پریڈ کروانے کا درج(Enter) کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے