سعودی(Saudi) انتظامیہ نے ماہِ رمضان کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق پلان جاری کردیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عالمی وبا کورونا وائرس کی مناسبت(Appropriateness) سے دونوں مساجد کا پلان جاری کیا۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دونوں مساجد میں آنے والے زائرین کو اپنی اور دوسروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کورونا ویکسین لینے پر زور دیا ہے۔
کورونا: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے روبوٹ نصب
کورونا کے باعث مسجد نبویﷺ میں بچوں(Children) کے داخلے پر پابندی عائد
مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی اجازت
مسجد الحرام و مسجد نبویؐ کے جنرل پریزیڈینسی نے کہاکہ ماہ رمضان کے لیے آپریشن پلان میں زائرین کی صحت اور تحفظ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھا جاسکے جب کہ آپریشن(Operation) پلان میں یقینی بنایا جارہا ہےکہ مساجد میں آنے والے افراد کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن پلان(Plan) کے تحت مسجد الحرام میں نماز کے لیے مشرقی صحن سمیت پانچ مقامات کا تعین کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کی عبادت کے لیے الگ جگہ رکھی گئی ہے جب کہ عمرہ معتمرین کو پورے(entire) ماہ پہلی منزل سے طواف کرنے کی اجازت ہوگی۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق ماہِ رمضان میں مسجد الحرام سے آبِ زم زم کے کولرز ہٹالیے جائیں گے تاہم اس دوران انتظامیہ(Administration) روزانہ کی بنیاد پر زم زم کی 2 لاکھ بوتلیں فراہم کرے گی۔
آپریشن پلان کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں روزہ کھولنے کے خواہش مند افراد کو صرف ذاتی پانی اور کھجور سے روزہ کھولنے کی اجازت(Permission) ہوگی جب کہ اس دوران کسی چیز کے تبادلے اور تقسیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے علاوہ دونوں مساجد یا ان کے صحن میں کسی بھی کھانے کی چیز کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم مساجد(Mosques)میں روزہ کھولنے والوں کو پیکٹ فراہم کیے جائیں گے اور یہ پیکٹ علیحدہ علیحدہ فراہم کیے جائیں گے۔
0 تبصرے