واٹس ایپ کا نیا دھماکا اب جلد آپ اپنا ’واٹس ایپ‘ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے

پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ(WhatsApp) پر جلد ایک بہترین فیچر شامل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔


ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ(Reports) کے مطابق صارفین کے پُرزور مطالبے کے بعد اب بلآخر واٹس ایپ پر جلد ایک ایسا فیچر شامل ہونے والا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا اکاؤنٹ لاگ آؤٹ(Log out) کرسکیں گے۔


اور پڑھیں

واٹس ایپ چیٹ کو کن چار طریقوں سے محفوظ بنایا جائے؟

'پرانی خامیاں دور ': واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ(update) آ گئی

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام پر کیسے منتقل کیا جائے؟

فی الحال صارفین کو اگر واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا ہوتی تو ان کے پاس صرف یہی آپشن ہوتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کو اپنے فون سے ڈیلیٹ(Delete) کرنا پڑتا ہے۔


لیکن اب اس نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس یعنی فیس بک اور انسٹاگرام(Instagram) کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔


واٹس ایپ کا یہ فیچر(Feature) واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے ہی پیش کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے