بھارتی اداکارہ(Actress) نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے ہاں 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور حمل کے دوران اداکارہ کا 25 کلو وزن بڑھ گیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھارتی میڈیا(media) کو دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ حمل کے دوران ان کا اچھا خاصا وزن بڑھ گیا تھا۔
نیہا دھوپیا نے بتایا کہ ان کے شوہر(Husband) نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے، وزن بڑھنے کے بعد انہیں بہت فیٹ شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ کہتے تھے ان کی زندگی اور کیرئیر اب رک گیا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن(Lockdown) کے دوران انہوں نے 8 ماہ میں 21 کلو وزن کم کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیا بھارت کے مقبول ایڈوینچرس(Adventures) شو روڈیز کا حصہ ہیں اور وہ اپنے ایک پوڈ کاسٹ 'نو فلٹر نیہا' کی بھی میزبانی کرتی ہیں۔
0 تبصرے