پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں کل سے اسکول بند کرنے کا اعلان



پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے کئی شہروں(Cities) میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز(Schools) بند کردیےجائیں گے۔


اور پڑھیں


19 مارچ تک امتحانات(Exams) شیڈول کے مطابق لیے جاسکتے ہیں: وزیر تعلیم پنجاب

سندھ میں کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا

انہوں نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند کررہے ہیں، تعلیمی(Educational) ادارے کل سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، ان اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔


شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف(Staff) آئے گا اور والدین ہوم ورک کے لیے اسکول آسکیں گے۔


واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ کردگئی ہیں جب کہ پنجاب کے بعض شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات(Holidays) کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے