لڑکے نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش فلیٹ کی دیوار میں چھپا دی




بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ(girl friend) کو قتل کر کے اس کی لاش فلیٹ کی دیوار میں چھپا دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع پال گڑھ کے رہائشی 30 سالہ لڑکے نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کر کے اس کی لاش(Corpse) کو فلیٹ کی دیوار میں چھپا دیا تھا۔


بھارتی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے دوست پر شادی کے لیے دباؤ(Pressure) ڈال رہی تھی اور اسے آخری بار گزشتہ برس 21 اکتوبر کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق لڑکی کے گزشتہ 5 سال سے ملزم کے ساتھ تعلقات تھے اور لڑکے کے فلیٹ سے لڑکی کا ڈھانچہ(Structure) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جب لڑکی کے گھر والے لڑکے سے پوچھتے تو وہ کہتا کہ اس کی دوست بھارتی ریاست گجرات(Gujarat) چلی گئی ہے اور جب وہ واپس نہ آئی تو اس کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔


پولیس نے جب معاملے کی تفتیش(Investigation) شروع کی تو سراغ ملا کہ لڑکی کا قاتل اس کا دوست ہی ہے، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ(Trial) بھی درج کر لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے