گڈو پاور پلانٹ میں ایک بریکر کی مینٹیننس(Maintenance) جاری تھی، دن کو کام کرنے والا عملہ بریکر بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کردیا—
9 جنوری کی رات پورے پاکستان(Pakistan) میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ جیونیوز نے پتا لگالیا۔
گڈو پاورپلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند(Close) کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھا، گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹیننس جاری تھی۔
ملک میں بجلی کا نظام بیٹھ رہا تھا تو نیشنل پاور کنٹرول سینٹر(Center) میں کیا ہورہا تھا؟
دن کو کام کرنے والا عملہ سرکٹ بریکر(Breaker) کو بند کیے بغیر چلا گیا، رات کی شفٹ میں عملے نے سرکٹ بریکرکی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے بند کیا، ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گڈو پاور پلانٹ(Power plant) بیٹھ گیا۔
گڈو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن(Transmission) لائنیں بھی ٹرپ کرگئیں، گڈو پاورپلانٹ کے بریکر کی مینٹیننس بھی بغیر منظوری کی جارہی تھی۔
0 تبصرے