شردھا کپور کا اپنےسوتیلے بھائی کے ساتھ شادی کا فیصلہ




بالی وڈ(Bollywood) کے کامیاب اداکار ورون دھون رواں ہفتے اپنی بچپن کی دوست نتاشہ دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور اداکار کو فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔


بالی وڈ کے نوبیاہتا جوڑے کو دیگر اداکاروں(Actors) کی طرح مشہور عرصے سے شردھا کپور کے ساتھ منسلک کیے جانے والے سلیبرٹی فوٹوگرافر روہن شریشتا کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔


روہن نے ورون اور نتاشا دلال کو انسٹاگرام(Instagram) اسٹوریز کے ذریعے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ جانتے ہو آپ خوش قسمت انسان ہو۔



جس کے بعد ورون دھون نے روہن کی اسٹوری(Story) اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے واقعی امید ہے کہ آپ تیار ہو ‘۔


ورون دھون کے فوٹوگرافر روہن کے لیے لکھے گئے معنی خیز جملے پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ روہن اور اداکارہ شردھا کپور بھی شادی(Wedding) کا ارادہ رکھتےہیں۔



واضح رہے کہ اس سے قبل شردھا کپور نے بھارتی میڈیا(media) کو دیے گئے انٹرویو میں فوٹوگرافر روہن سے تعلقات(Relations) کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا  کہ ’ابھی میرے پاس فلموں کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے‘


شردھا کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے والد اور اداکار شکتی کپور کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی پسند(Like) کے لڑکےسے شادی کریں گی اور ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہے’۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے