صدر ٹرمپ کا پارلیمنٹ پر حملہ ثابت ہوگیا



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلخانہ(family) کے ہمراہ کیپیٹل ہل پر حملے کی لائیو کوریج کو انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔


منظر عام پر آنے والی مبینہ ویڈیو(video) میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ مظاہرین(Protesters) کا پارلیمنٹ پر دھاوا ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھتے رہے۔


اور پڑھیں

عوام کو انتخابات(Elections) میں فتح سے دور رکھا جاتا ہے تو کیپیٹل ہل جیسے واقعات ہوتے ہیں: ٹرمپ

ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ، مظاہروں میں 4 افراد ہلاک

اس موقع پر ہال میں موجود خواتین و حضرات(ladies and gentlemen) کو موسیقی پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل(Capital) ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس(Police) اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے