عمران خان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں اس لیے میں ان کے ساتھ مخلص(Sincerely) ہوں، وزیر دفاع
نوشہرہ: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت(Government) ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔
نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب(Address) کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا(Khyber Pakhtunkhwa) پروز خٹک نے کہا کہ اگر میں کچھ کرنا چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں اس لیے ان کے ساتھ مخلص ہوں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جس کا ساتھ دوں وہ اسمان تک پہنچ جاتا ہے اور اگر ساتھ چھوڑوں تو صفر ہو جائے گا، آج اپوزیشن(Opposition) اور اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں، کیونکہ میں انکو سنبھالتا ہوں، یہ میری محنت ہے، یہ میری جدوجہد ہے اج میں پورے پاکستان کا مقابلہ کررہا ہوں۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ(Tweet) میں پرویز خٹک نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نوشہرہ میں مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ مخلص ہوں، ہم اپنے حلقے میں اپنی کاوشوں اور عمران خان کی سپورٹ سے کامیاب ہوئے جب کہ ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کے خلاف متحد تمام اپوزیشن پارٹیوں(Parties) کو شکست دیں گے۔
0 تبصرے