ایک غلطی اور کپتان وہاب ریاض کو پہلے میچ سے ہی باہر کر دیا




کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کو کل اپنے اہم ترین بولر اور کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات(Services) حاصل نہیں ہوگی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی بائیو سیکیور ببل کیخلاف(Against) ورزی کے بعد آئیسولیشن میں ہیں اس لیے کل کے میچ میں وہ شریک نہیں ہو سکیں گے۔


پی ایس ایل کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع کے مطابق زلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے بائیو سیکیور(Secure) ببل کے باہر کے ایک فرد سے ملاقات کرلی تھی۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل لاہور قلندرز(Lahore Qalandars)  کے خلاف میچ کے لیے پشاور زلمی قائم مقام کپتان کا اعلان کرے گا۔


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج شب ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ(Test) بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔


پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں شامل دو کھلاڑیوں(Players) کو بائیو سیکویور ببل کے باہر ایک ٹیم کے مالک سے  ملاقات پر بھی آئیسولیشن(Isolation) میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے