بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف(Well known) اداکار ورون دھون رواں ماہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ورون اس ماہ بچپن کی دوست اور ڈیزائنر(Designer) نتاشا دلال کے ساتھ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
خبریں سرگرم ہیں کہ 2020 میں کورونا کے پیش نظر اس جوڑے(Couples) کو اپنی شادی کا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ورون دھون نے فائیواسٹار(Five Star) ہوٹل کی بکنگ کے لیے علی باغ کا دورہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
’آج نیوٹن کی روح واقعی مرگئی ہوگی‘، ورون دھون کی نئی فلم پر میمز(Memes) بننے لگے
نتاشا نے کئی بار ‘ریجیکٹ‘ کیا لیکن ہمت نہ ہاری: ورون دھون
کرینہ کپور نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کی منگی کا بھانڈا پھوڑ دیا
اگرچہ ورون دھون اور ڈیزائنر نتاشہ دلال دونوں کے خاندانوں(Families) کی جانب سے اب تک شادی کا باضابطہ(Officially) اعلان نہیں کیا گیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورون اور نتاشا کی شادی پنجابی رسم ورواج کے تحت ہوگی تاہم کووڈ کے باعث شادی کی تقریب محدود مہمانوں (200 افراد) پر مشتمل(Contains) ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون کا بھی اپنے ایک انٹرویو(Interview) میں کہنا تھا کہ کورونا صورتحال بہترہونے پر شاید وہ اور نتاشا شادی کے بندھن(Bondage) میں بندھ جائیں۔
0 تبصرے